متاثرین زلزلہ کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کو شاںہیں: عبدالقادر پٹیل 

Oct 04, 2022

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وزارت صحت سیلابِ متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے وزارت کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بارڈر ہیلتھ سروسز آف پاکستان کی ٹیم کو سیلاب متاثرین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے خراج تحسین پیش کرتاہوںعبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وزارت صحت کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ آ ف ہیلتھ سٹیبلشمنٹ بارڈر ہیلتھ سروس آف پاکستان نے سیہون شریف کے سیلاب سے شدید متاثرہ گاوں ٹیلٹی میں متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا ہے۔ سیہون شریف کے پورے گائوں میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے سپرے بھی کروایا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپس میں ڈینگی اور ملیریا کے تقریبا 1500 سے زائد مریضوں کی سکریننگ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں
عبدالقادر پٹیل 

مزیدخبریں