شالامار ہسپتال :چھاتی کے کینسرکے بارے آگاہی تقریب ،امریکی کونصل جنرل کی آمد

Oct 04, 2022


لاہور ( نیوزرپورٹر) دنیا بھر میں اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے شالامار ہسپتال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم میکو نول ، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی مس کیتھلین گیبلسکو اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔ چیئر مین بورڈ آ ف ٹرسٹیز شا لامار انسٹی ٹیوٹ آ ف ہیلتھ سائنسز شاہد حسین،چیف آپریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال ڈاکٹر عائشہ اور قونصل جنرل ولیم میکونول نے اظہار خیال کیا۔ قونصل جنرل نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ہر روز 100خواتین چھاتی کے کینسر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ قونصل جنرل اور ان کی ٹیم نے شالامار ہسپتال اور جان ہاپکنز کے خواتین کی صحت کے حوالے سے مشترکہ پروگرام کو سراہا۔ امریکی قونصل جنرل اور شالامار ہسپتال کی انتظامیہ نے صحت کے شعبے میں نئے پراجیکٹس مزید بہتر کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔چیف آ پریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال ڈاکٹر عائشہ اور ون سٹاپ بریسٹ کلینک کی انچارج ڈاکٹر صدف اسحاق نے ہسپتال میں بریسٹ کینسر کی تشخص اور علاج کے حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ شالا مار ہسپتال میں اکتوبر کے پورے مہینے میمو گرافی کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں