اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجمنِ غلامانِ شریف خاندان دن رات عمران خان کی کردار کشی میں مصروفِ عمل ہے سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سے باہر کرنے والے عنقریب خود ہی تھک ہار کر تتر بتر ہو جائیں گے انکی ذہنی حالت سے لگتا ہے ہماری حقیقی آزادی مارچ سے قبل ہی پوری امپورٹڈ کابینہ پاگل خانے پہنچ جائے گی (ن)لیگ میں مالکان سے لیکر کنیزوں تک سب جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں،فرخ حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ وزیراطلاعات لاعلم ہیں کہ سریا لگاکر سیاست میں آنے والے کون ہیں حالات یہ ہیں کہ کرائم منسٹر سے لیکر کنیزوں تک کوئی بھی حکومتی کارکردگی پر گفتگو نہیں کر سکتا،فرخ حبیب نے کہا کہ دن میں متعدد بار عمران خان پر پریس کانفرنس کرکے بتاتے ہیں کہ انکی سیاست میں اہمیت نہیںمریم اورنگزیب سمیت تمام امپورٹڈ کابینہ سائفر پر درجنوں پریس کانفرنسز کر چکی ہے،فرخ حبیب نے کہا کہ پہلے یہ سائفر کے وجود سے ہی انکاری تھے جھوٹ ہونے پر مکار ٹولے نے اب پینترا بدل لیامریم صفدر نے کہا یہ خط موجود نہیں، یہ ایک ڈرامہ تھا،اب خود ہی اسی ڈرامے پر ڈراموں کی سیریز چلا رہی ہیں امپورٹڈ حکومت اور حواری گرگٹ کی مانند رنگ بدلتے ہیں،گمراہ کن ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر کچھ بھی روپ دھار سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سائفر بھیجبے والے ملک کا نام نا لینا اسوقت ملکی مفاد میں تھا،عمران خان نے ملک کے وقار کو بلند کیاچور دروازوں سے میر جعفر، میر صادق کی ملی بھگت سے اقتدار پر قابض افراد ملکی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہیں فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کی آڈیو کو اگرچہ توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،مگر اس میں ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی کوئی بات نہیں مخالفین جانتے ہیں کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،اسی لئے بھونڈی سازشیں کرتے ہیں امپورٹڈ حکومت نے نیب کے دانت توڑ کر اور قانون بدل کر چوروں کو ریلیف دلوایاانہوں نے کہا کہ آج کل چور سرخرو ہو رہے ہیں اور عوام بدحال ہوتے جا رہے ہیں اگر سائفر غائب تھا تو شہباز شریف اور دیگر قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں کس چیز پر اعلامیہ دے رہے تھے ملک کی تقدیر کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے ،ڈاکووں کا گروہ اب فیصلے نہیں کر سکتا،فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف نے عمران خان کی بطور وزیراعظم انکے سٹاف سے گفتگو لیک کروائی یہ ایک مجرمانہ فعل ہے سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہباز شریف اور دیگر پر کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہیہیکر کی جانب سے لیک ہونے والی گفتگو میں ثابت ہوا کہ یہ چور ملک کی بنیادیں ہلا رہے ہیں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے چور ملک کی نظریاتی اساس اور تشخص کے لئے بہت خطرناک ہیں اسحاق ڈار جیسے ڈاکو کو واپس لانا،مریم نواز کی بریت اور نواز شریف کی راہ ہموار کرنا ملک دشمنی کی علامات ہیں فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز نے کہا تھا کہ پلیٹ میں رکھ کر بھی پاسپورٹ دیں گے تو نہیں لوں گی عمران خان کو یوٹرن کہنے والے خود احتساب سے فرار کے لئے اپنے فراڈوں،دعووں سے مکر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سازشی ٹولا ملکی معیشت پر ہر روز ہتھوڑے مار رہا ہے،عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہیجیل کا مٹیریل اسوقت پاکستان میں برسر اقتدار ہے،عوام پر ظلم و پریشانی کے پہاڑ ٹوٹ چکیحقیقی آزادی کی تحریک اب اپنے آخری مراحل میں ہیچوروں کا قلع قمع اب ناگزیر ہیفرخ حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے جھوٹوں اور مظالم کا وقت ختم ہو چکا،عوام اب اپنا فیصلہ دیں گیعمران خان کی کال کا انتظار ہے،جلد چوروں،بدمعاشوں اور مکاروں کو عوامی احتساب کا سامنا کرنا ہو گا۔
فرخ حبیب