خانقاہ ڈوگراں 10سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل تشددزدہ نعش جھاڑیوں سے ملی

Oct 04, 2022

 خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) دس سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل، پولیس نے تشدد زدہ برہنہ نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  نواحی گاؤں مانگٹ کے رہائشی جاوید بھٹی کا دس سالہ بیٹا زین علی صبح کھیلنے کے لیے گھر سے نکلا مگر واپس گھر نہ آیا تو لواحقین نے اسکی تلاش شروع کر دی۔ گھر والوں کو اطلاع ملی کہ زین علی کی تشدد زدہ برہنہ نعش قریبی کھیتوں کی جھاڑیوں میں پڑی ہوئی ہے۔ جس کی اطلاع 15 پر پولیس کو دی گئی۔ قتل کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی صفدر آباد چوہدری توصیف احمد خان بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی۔ دس سالہ بچے کی نعش دیکھ کر  والدہ پر غشی طاری ہو گئی۔  جبکہ  اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دس سالہ زین علی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کا والد روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے۔ بچے کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
بچہ قتل

مزیدخبریں