لکھنو(آئی این پی) بھارتی ریاست اترپردیش میں درگا پوجا کے دوران آتشزدگی سے 2 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک اور 64 زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے بھا دوہی میں درگا پوجا کے دوران پنڈال میں اس وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جب آرتی کی رسم جاری تھی پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔مقامی حکام کے مطابق اس واقعے میں تین بچے اور دو خواتین ہلاک ہو گئیں جبکہ 64افراد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایس پی بھدوہی ڈاکٹر انیل کمار کے مطابق درگا پوجا آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر بچا یادو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کمیٹی کے کئی دیگر نامعلوم ارکان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے۔قبل ازیں ضلع مجسٹریٹ گورانگ راٹھی ضلع کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ بچائو کی کوششوں کی نگرانی کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔