موغادیشو (نوائے وقت رپورٹ) صومالیہ میں دو کار بم دھماکوں میں صوبائی وزیر سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ دھماکے شہر بلدوین میں فوجی چھاؤنی کے پاس ہوئے۔ ہیر یشیلی صوبے کے وزیر صحت‘ بیران ڈسٹرکٹ کے نائب گورنر ہلاک جبکہ فوجی اور صوبائی افسران شدید زخمی ہیں۔ دریں اثناء امریکہ نے صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے رہنما عبدالدہی نادر کے فضائی حملے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ صومالی حکومت کا کہنا ہے کہ عبدالدہی نادر الشباب کا چیف پراسیکیوٹر اور بانیوں میں سے تھا۔ الشباب نے امریکی دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
صومالیہ
صومالیہ: دھماکے‘ صوبائی وزیر سمیت 9 ہلاک‘ امریکہ کا الشباب سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ
Oct 04, 2022