ٹورنٹو (نوائے وقت رپورٹ) کینیڈا نے ایران میں پولیس کی زیرحراست لڑکی کی ہلاکت کے معاملے پر ایران کی 25 شخصیات اور 19 اداروں پر پابندی لگا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر لگائی گئیں۔ فہرست میں ایرانی فوج‘ سکیورٹی اور انٹیلی جنس وزارت کے عہدیدار شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق کینیڈا نے ایرانی پولیس پر بھی پابندی لگائی ہے۔