بھارت میں سدھو موسے  والا کے بعد اب ایک اور  پنجابی گلوکار پر جان لیوا حملہ

Oct 04, 2022


نئی دہلی(آئی این پی)    بھار ت میں اب فنکاروںاور گلوکار وں کی زندگی بھی محفوظ نہیں رہی ،پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے بعد اب ایک اور گلوکار پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں پنجابی گلوکار الفاز شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ انہیں موہالی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت اب   خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے۔  


ساتھ ہی موہالی پولیس نے حملہ آور ملزم وکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ہریانہ کے پنچکولہ کے رائے پور رانی کا رہنے والا ہے۔اطلاعات کے مطابق گلوکار الفاز سنگھ گزشتہ رات کا کھانا کھانے کے بعد اپنے تین دوستوں گرپریت، تیجی اور کلجیت کے ساتھ ایک ہوٹل سے   سے باہر آرہے تھے۔ وہاں اس کا رائے پور رانی کے رہنے والے وکی سے سخت الفاظ کا تبادلہ  ہو گیا جس کے بعد ان لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ دوسری جانب گلوکار ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کل رات کسی نے الفاز پر حملہ کیا۔ جس نے بھی یہ کیا ہے میں اسے نہیں چھوڑوں گا۔ آپ سب الفاز کے لیے دعا کریں۔

مزیدخبریں