سٹاک ہوم (نوائے وقت رپورٹ) سویڈش ماہر حیاتیات سوانتے باپو نے طب نوبل انعام جیت لیا۔ سوانتے پالو کیلئے جینیوم کو ترتیب دینے پر نوبل انعام کا اعلان کیا گیا۔ انہیں یہ انعام انسانی ارتقا پر کیے جانے والے کام پر دیا گیا۔ نوبل کمیٹی کے مطابق سوانتے پالو کے انسانی ارتقا پر تحقیقی کام سے ہمارے مدافعتی نظام کی اہم ترین تفصیلات اور دیگر جانداروں سے منفرد ہونے کی وجوہات جاننے کا موقع ملا۔ انہوں نے ایسی نئی تکنیکس کی تیاری کی بنیاد رکھی جس سے محققین کے لیے موجودہ عہد کے انسانوں کے جینوم کا موازنہ زمانہ قدیم کے جانداروں سے کرنا ممکن ہو گیا۔
نوبل انعام