سپین، تارکین وطن کی کشتی 9روز بعد مل گئی،4افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

Oct 04, 2022

میڈرڈ(این این آئی)ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے کناری جزائر کے قریب ڈوبنے والی تارکین وطن کی کشتی کو 9روز بعد تلاش کر لی ہے جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے کام کرنے والی ہسپانوی این جی او نے بتایا کہ تارکین وطن کی کشتی جزیرہ گرین کناریا کے دارالحکومت لاس پالماس جارہی تھی کہ 24ستمبر کو کناری جزائر کے قریب ڈوب گئی ۔ 
 میں 34افراد سوار تھے۔ سیلوامنٹو میریٹیمو کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ حادثے کے باعث کوسٹ گارڈز نے ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روزکناری جزائر کے ایک جزیرہ گررین کناریا کے جنوب مغرب سے 150میل کے فاصلے پر کشتی تلاش کر لی اور 4افراد کی نعشیں برآمد کر لیں۔
سپین کشتی برآمد 

مزیدخبریں