سرکاری دستاویزات میں جعلسازی، چار شہریوں کو 20 سال تک قید اور 4 لاکھ ریال جرمانہ

 ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں سرکاری دستاویزات میں جعلسازی پر  چار شہریوں کو 20 سال تک قید اور 4 لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیا گیا ۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن  نے کہا ہے کہ  سرکاری دستاویزات میں جعلسازی پر چار سعودیوں پر فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد سزا سنائی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ تحقیقات سے یہ بات ریکارڈ پر آئی ہے کہ چار شہریوں نے دوسروں کی املاک پر قبضہ کرنے کے لیے جعلی دستاویزات تیا ر کیں۔
 اور یہ تاثر دیا کہ دستاویزات سعودی سفارتخانے نے جاری کی ہیں جبکہ سفارتخانے کا ان دستاویزات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ ملزمان کو حراست میں لے کر سپیشل کورٹ کے حوالے کیا گیا۔ الزام ثابت ہوجانے پر عدالت نے 20 برس تک قید، چار لاکھ ریال جرمانے اور متعلقہ اثاثے حقداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ سرکاری دستاویزات میں جعلسازی سنگین جرم ہے۔ اس پر گرفتاری اور فوجداری کارروائی کی جاتی ہے۔ 
سعودیہ جرمانہ / سزا 

ای پیپر دی نیشن