برسلز (اے پی پی)یورپی یونین نے نکارا گوا کی جانب سے اپنے سفیر کی بے دخلی اور ہالینڈ کے ساتھ تعلقات منقطع پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاک اس بات کا مناسب جواب دے گا۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ بلاک کو نکارا گوا کے اس بلاجواز اور یکطرفہ فیصلے سے گہرا افسوس ہوا ہے،اسے مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دشمنی پر مبنی اور غیر منطقی اقدامات سے نہ صرف نکارا گوا کے یورپی بلاک سے تعلقات متاثر ہوں گے بلکہ وہ عالمی سطح پر تنہائی کا بھی شکار ہوجائے گا،تاہم بلاک نکاراگوا کے عمل کا موثر جواب دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نکارا گوا کے اندر موجود سیاسی بحران کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
یورپی یونین
نکاراگواسے سفیر کی بے دخلی کا مضبوط انداز میں جواب دیں گے ، یورپی یونین
Oct 04, 2022