جنگ بندی ختم ہونے کے بعد حوثی ملیشیا کا یمنی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ، بڑا نقصان نہیں پہنچا

Oct 04, 2022

صنعا(این این آئی)گزشتہ شام ایک یمنی فوجی عہدیدار نے تصدیق کی کہ حوثی گروپ نے یمن کے جنوب مغربی صوبہ تعز میں فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔تعز محور کیترجمان عبدالباسط بحر نے بتایا کہ حوثی گروپ نے دراندازی کی کوشش کے دوران توپ خانے، درمیانے اور بھارتی ہتھیارو ں اور مارٹر گولوں سے تعز شہر کیشمال، مغرب اور مشرق میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی دستوں نے حوثیوں کو پسپا کردیا اور انہیں بڑا نقصان پہنچایا ۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے اتوار کو ختم ہونے والے جنگ بندی معاہدہ میں توسیع نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے فریقین سے پرامن رہنے اور کشیدگی بڑھانے والے کسی بھی اقدام سے باز رہنے کی اپیل کی تھی۔
ایک بیان میں گرنڈبرگ نے کہا یمن کے تمام فریق پرسکون رہیں اور تشدد کی کسی بھی کارروائی سے بچیں۔اقوام متحدہ کے ایلچی نے یمنی حکومت کی جانب سے امن کی اپنی تجویز کو مثبت طور پر لینے کے بیان کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ایلچی نے کہا وہ فریقین کے ساتھ ملکر حل کی تلاش میں کام کرتے رہیں گے اور یمن میں جنگ بندی اور امن کے کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔جنگ بندی 2 اپریل کو نافذ کی گئی تھی اور متعدد توسیعات کے بعد 2 اکتوبر تک جاری رہی۔قبل ازیں العربیہ اور الحدث کو انٹرویو دیتے ہوئے یمنی وزیر خارجہ احمد عواد بن مبارک نے کہا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع سے انکار پر حیران نہیں ہوں۔ انہوں نے جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی اور قوم کے مفادات کو پس پشت ڈالا ہے۔ہم نے یمنی عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ ہم نے عوام کے فائدہ کے لیے جنگ بندی میں توسیع کے لیے رعایتیں دی ہیں۔یمنی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ حوثیوں نے جنگ بندی کے دوران 200 بلین یمنی ریال سے زیادہ جمع کر لئے ہیں۔
یمنی وزیر خارجہ 

مزیدخبریں