ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قائد ایوان کی نشست باضابطہ طور پر سنبھال لی اپوزیشن لیڈر اوراراکین نے اسحاق ڈارکے پاس جا کران سے مصافحہ کیا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن کا واک آو¿ٹ نامنظور نامنظور ڈاکٹر عاصم نامنظورکے نعرے ،سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان نے تحریک پیش کی کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کرنے کا بل دستور (ترمیمی)بل 2022پیش کیا گیاایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوااجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پہلی بار قائد ایوان کے طور پر شرکت کی اسحاق ڈار کے اجلاس میں آنے پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ لیڈر آف دی ہاﺅس آئے ہیں مبارک ہو نئے لیڈرر آف دی ہاﺅس ہیں بعد ازاں اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر سینیٹرشہزاد وسیم کے پاس جا کران سے مصافحہ بھی کیا جبکہ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے اسحاق ڈار کے پاس جا کر ان سے مصافحہ کیا۔
پارلیمنٹ کی ڈائری
اسحاق ڈارنے قائد ایوان کی نشست با ضابطہ طور پر سنبھال لی
Oct 04, 2022