آئی جی انگلش ٹیم کو بہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر اہلکاروں کو شاباش 

Oct 04, 2022


لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے لاہور میں پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر لاہور پولیس کے سپروائزری افسران اور فیلڈ ڈیوٹی سر انجام دینے والے تمام اہلکاروں کو شاباش دی ۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ لاہور پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سیف سٹی، ٹریفک پولیس، ڈولفن فورس سمیت متعلقہ اداروں نے باہمی کوآرڈی نیشن سے بہترین انتظامات کئے اور تینوں میچز کے دوران بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات یقینی بنانے پر لاہور پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ میں فیلڈ ڈیوٹی سر انجام دینے والے 12 ہزار اہلکاروں و افسران، ٹریفک وارڈنز اور لیڈی اہلکاروں کو بھی شاباش دیتا ہوں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس نے ایک بار پھر اپنی کارکردگی سے ثابت کیا کہ وہ ہر چیلنج سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام شہریوں کے تعاون کا بھی مشکور ہوں جنہیں ٹیموں کی آمدورفت کے دوران سڑکوں کی وقتی طور پر بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے سفر میں اپنا نمایاں کردار ادا کرتی رہے گی۔

 آئی جی پنجاب نے کہاکہ غیر ملکی شہریوں،سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو پنجاب میں محفوظ اور ساز گار ماحول فراہم کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں مستقبل میں بھی اقدامات جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں