17برس بعد آنے والی انگلش ٹیم کو ٹرافی دئیے بغیر کیسے بھیجتے: رمیز راجہ 


لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے کہاہے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے 17برس بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کو خالی ہاتھ واپس بھیجتے۔ گزشتہ روز انگلینڈ کے ہاتھوں فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہاکہ 17برس بعد انگلینڈ کی ٹیم کی میزبانی ہمارے لیے بہت ہی فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم اتنے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کو ٹرافی نہ دیتے اور انہیں خالی ہاتھ واپس بھیجتے، سچ کہوں تو انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا اور وہ ٹرافی کے حقدار بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی پوری سیریز ہی بہت شاندار تھی، سوائے آخری دو میچز کے جس میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو آئوٹ کلاس کیا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کے سیکھنے کیلئے بہت سی چیزیں ہیں لیکن ہم بہت سی نیک تمنائوں کے ساتھ اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ میں بھیج رہے ہیں، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن