عمران پھنس چکے‘ ان کا کوئی  فیوچر نہیں: منظور وسان

Oct 04, 2022


کراچی(آئی این پی) پی پی پی رہنما منظور وسان  نے پیشگوئی کی ہے کہ   عمران خان کے لئے اکتوبر اور نومبر مصیبت کے مہینے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ مجھے اب عمران خان کا فیوچر کہیں نظر نہیں آرہا، جن لوگوں نے عمران خان کو جہاں سے پک کیا تھا، اسے وہیں واپس بھیج رہے ہیں، عمران خان کے دن گنے جا چکے ہیں اور وہ پھنس چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں تو وہ بنی گالا سے فرار ہوکر پشاور یا کسی اور جگہ بھاگ جاتے ہیں، عمران خان نے کبھی جیل دیکھی ہی نہیں ہے۔ منظور وسان نے دعوی کیا کہ عمران خان کے مطابق جب ججز کی بحالی کی تحریک چلی تھی تو وہ صرف 4 دن جیل گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے ساتھ 2002 میں ایم این اے تھے، تب مجھے کہتے تھے کہ آپ لوگ جیل میں کیسے دن گزار لیتے ہیں، اگر میں جیل جائوں تو خودکشی کرلوں۔

مزیدخبریں