ہیمسٹرنگ اسٹرین کا سامنا کرنا پڑا ،سنجیدہ نوعیت کی نہیں :شادا ب خان 


 لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ مجھے ہیمسٹرنگ اسٹرین کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن یہ زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔شاداب خان نے کہا کہ لمبا سفر کرنا ہے اور ورلڈ کپ کے لیے خود کو تیار کرنا ہے، میں احتیاطی طور پر بیٹنگ کے لیے نہیں آیا۔شاداب خان نے کہاکہ  چھٹے میچ سے انگلینڈ کو مومینٹم ملا ہوا تھا ،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مومینٹم بڑا اہم ہوتا ہے،انگلینڈ نے پازیٹو اور اٹیکنگ کرکٹ کھیلی جس کا انہیں فائدہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...