وسیم ،وقار نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ  کیلئے مثالی پلیئنگ الیون بتادی

Oct 04, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)  وسیم اکرم اور وقار یونس نے میگا ایونٹ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی اپنی من پسند پلیئنگ الیون کے بارے میں بتایا،دونوں سابق کرکٹرز کی جانب سے دو بہت ہی دلچسپ انتخابات کیے گئے، وقار نے تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک کو منتخب کیا جبکہ وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑی اعظم خان کا انتخاب کیا، وسیم اکرم نے اپنی منتخب کردہ مثالی ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم، شان مسعود، افتخار احمد، اعظم خان، آصف علی، شاداب،  نواز، حارث رئوف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ  کا انتخاب کیا جبکہ وقار یونس نے اپنی منتخب کردہ مثالی ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، شان مسعود، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رئوف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ کا انتخاب کیا۔

مزیدخبریں