بورڈ بابر سے پوچھے کپتانی بیٹنگ میں رکاوٹ تو نہیں بن رہی؟ جاوید میانداد


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کپتانی، بیٹنگ پرفارمنس میں حائل ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز  کے دوران کپتان بابر اعظم کی قیادت کی تعریف کی لیکن ساتھ ہی ان کا ماننا ہے کہ اگر کپتانی کے بوجھ کی وجہ سے پاکستانی سٹار کی بیٹنگ متاثر ہورہی ہے تو اب وقت آگیا ہے کہ وہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ بیٹھ کر بات کریں،انہوں نے کہا بابر عالمی معیار کا بلے باز ہے لیکن کرکٹ بورڈ کو اس سے پوچھنا چاہیے کہ کہیں کپتانی بیٹنگ پر حاوی تو نہیں ہورہی؟جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ اگر بابر کو لگتا ہے کہ وہ ٹیم کی قیادت اور اچھی بیٹنگ ایک ساتھ کر سکتا ہے تو وہ بھلے کپتان رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...