لاہور ( سپورٹس رپورٹر) محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام پاکستان ہاکی فیڈریشن اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی غوث بخش رئیسانی ہاکی سٹیڈیم کوئٹہ میں جاری دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ہاکی گولڈ کپ 22ءکا فائنل پنجاب کلر نے اپنے نام کرلیا۔ونر ٹیم کو 15 لاکھ روپے کیش پرائز دیا گیا۔ جبکہ رنر اپ سندھ کلر کو 10 لاکھ روپے کیش پرائز جبکہ تیسری پوزیشن پنجاب وائٹ نے حاصل کی،جسے 5 لاکھ کیش پرائز سے نوازا گیا۔ایونٹ کا سنسنی خیز فائنل پنجاب کلر اور سندھ کلر کے مابین کھیلا گیا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں پنجاب وائٹ نے بلوچستان کلر 2-1سے شکست دیدی۔مہمان خصوصی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ تھے ۔