راوالپنڈی میں 2 موٹرسا ئیکل سوار خواتین سے 14 لاکھ کے زیورات چھین کر فرار


  راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ صادق آباد کو روبینہ کوثر نے بتایا کہ قدیر روڈ پرمیں اپنی ہمشیرہ کے ساتھ رکشے میں سوار ہوئی جو ہمیں متعلقہ جگہ کی بجائے کچھ آگے لے گیااور فون میں مصروف رہااسی دوران دو موٹر سائیکل سوار لڑکے آگئے اور اسلحہ کی نوک پرہم سے چھ عدد طلائی چوڑیاں ، بریسلیٹ ، لاکٹ مالیتی ساڑھے14 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے رکشا کا نمبر بھی نہیں لگا ہوا تھا تھانہ بنی کومحمد رضوان نے بتایا کہ پھگواڑی میں تین مسلح ڈاکو مجھ سے اور میرے دوست سے 34 ہزار روپے کی نقدی ، موٹر سائیکل ، تین موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گنجمنڈی کو محمد نعیم نے بتایا کہ راجہ بازار میں مدعی اپنے کزن کے ساتھ پہنچا تو اچانک تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر ہم سے57 ہزار روپے کی نقدی ،موٹر سائیکل اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ڈاکو فرار ہوتے وقت اپنا موٹر سائیکل یونین سٹار وہیں چھوڑ گئے تھانہ وارث خان کو ڈاکٹر ارم اعجاز نے بتایا کہ بینظیر بھٹو ہسپتال میں دوران ڈیوٹی ڈیسک سے میرا موبائل فون چوری ہوگیاتھانہ ائرپورٹ کو شکیب وارث نے بتایا کہ عمار چوک انڈر پاس دو موٹر سائیکل سواروں نے مجھے اور میری بیوی کو روک کرتین لاکھ روپے کا سونا اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ رتہ امرال کو ملک عقیل نے بتایا کہ ماربل فیکٹری میں مدعی اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھا کہ تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر 80 ہزار روپے کی نقدی اور پانچ لاکھ پانچ ہزار روپے مالیتی چار موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گنجمنڈی کو شاہدہ پروین نے بتایا کہ محلہ ورکشاپی میں میرے میاں کا رکشا چوری ہوگیاتھانہ رتہ امرال کو اطہر محمود نے بتایا کہ ڈھوک حسو میں میرا رکشا نمبرCAB - 4179 چوری ہوگیاتھانہ بنی کا فرحان سجاد نے بتایا کہ محلہ راجہ سلطان سے میرا رکشا بدوں نمبر چوری ہوگیا، 4موٹر سائیکل چوری  ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...