اسلام آباد میں نبی کریم ؐ کا یوم ولادت قومی سطح پر منانے کیلئے تیاریوں کا آغاز


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حضور نبی کریم ؐ کا یوم ولادت قومی سطح پر منانے کیلئے تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے، گلی محلوں، بازاروں ،شاہراہوں کو سجانے اور گھروں پر چراغاں کرنے کے حوالہ سے بھی بچے، نوجوان اور بزرگ سرگرم عمل ہیں۔ اسلام آباد  میں 12ربیع الاول کو میلاد النبیؐ کے جلوس نکالے جائیں گے اور نبی پاک ؐ کی سیرت طیبہ کو اجاگر کرنے کیلئے سیرت کانفرنسیں منعقد ہوں گی۔ قومی سطح پر بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں قومی رحمت للعالمین کانفرنسوں کا انعقاد ہو گا۔ رواں سال سیرت کانفرنس کا موضوع معاشرتی اصلاح اور ترقی سیرت طیبہ روشنی میں رکھا گیا۔ اسی طرح سیرت طیبہ  کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرنے کیلئے گلی محلوں کی مساجد اور گھروں میں بھی خصوصی محافل اور سیرت کانفرنسوں کا انعقاد ہو گا۔ نبی پاک ؐ کی ذات گرامی وہ مینار نور ہے  جو قیامت تک آنے والی انسانیت کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ عہد  حاضر کے تمام مسائل کا حل بلاشبہ سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن