اسلام آباد (نا مہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نامور ذاکر نوید عاشق بی اے کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سیکورٹی اداروں کی نااہلی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگز کا منظم آغاز کیاجا رہا ہے۔ملکی سالمیت و بقا کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔مقتدرقوتیں ہوش کے ناخن لیں۔شدت پسند طاقتوں کا راستہ روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات کرنے ہوں گے۔
ریاستی ادارے ملک بچانے کے لیے قومی سلامتی کے دشمنوں پر آہنی ہاتھ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ قانون وانصاف کے تقاضوں کی راہ میں تعصب، مسلکی سوچ اور جانبداری جیسی چیزوں کو رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔انہوں نے نوید عاشق کے قاتل اور دیگر ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے۔
ملکی سالمیت کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، ناصر عباس
Oct 04, 2022