انگلش  بسکٹ مینوفیکچررز کا یو اے ای میں مصنوعات کی تقسیم کیلئے المایا گروپ کیساتھ اشتراک 


اسلام آباد(نا مہ نگار)انگلش  بسکٹ مینوفیکچررز نے متحدہ عرب امارات میں اپنے بین الاقوامی کاروبار کو وسعت دینے کی غرض سے دبئی میں قائم المایا گروپ کے ساتھ اشتراک قائم کیا ہے۔
 یہ اشتراک مشرق وسطی میں انگلش  بسکٹ کی سب سے بڑے پیمانے پر توسیع ہے اور علاقے میں انگلش  بسکٹ مینوفیکچررز برانڈ کے لطف کو پھیلانے کا عزم ہے، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انگلش  بسکٹ مینوفیکچررز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر زیلاف منیر نے کہاکہ گزشتہ برسوں کے دوران، ہم نے اپنے صارفین کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر جدید اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کیں ہیں۔ المایا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسردیپک پگرانی نے کہاکہ ہمیں انگلش  بسکٹ مینوفیکچررز کے ساتھ الحاق پر خوشی ہے۔

ای پیپر دی نیشن