مجلس وحدت مسلمین کے تحت نمائش چورنگی پرمظاہرہ و ریلی


کراچی (نیوز رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے زیر اہتمام کابل میں بے گناہ طلبا و طالبات کے قتل عام و ذاکر اہل بیت نوید عاشق کے قتل کے خلاف خراسان تا نمائش چورنگی ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا باقر زیدی‘ علامہ صادق جعفری ۔علامہ حیات عباس نجفی و دیگر نے نامور ذاکر نوید عاشق بی اے کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سیکورٹی اداروں کی نااہلی قرار دیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگز کا منظم آغاز کیاجا رہا ہے۔دہشت گرد عناصر کے پشت پناہ حکومت کے اندر موجود ہیں۔ملکی سالمیت و بقا کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔شدت پسند طاقتوں کا راستہ روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات کرنے ہوں گے۔ریاستی ادارے ملک بچانے کے لیے قومی سلامتی کے دشمنوں پر آہنی ہاتھ ڈالیں۔قانون وانصاف کے تقاضوں کی راہ میں تعصب، مسلکی سوچ اور جانبداری جیسی چیزوں کو رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن