کراچی (نیوز رپورٹر)اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکارہے۔ عد م برداشت اور رسہ کشی سیحالات ابتر ہوتے چلے جارہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے بھیانک چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔حکمران آپس کی رنجشیں چھوڑ کر عام آدمی کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں ۔پاکستان کی سیاسی صورتحال پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احمدندیم اعوان کا کہنا تھا کہ قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ۔ملک بھر میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹو ٹ چکے ہیں۔ بد قسمتی سے آنے والے دنوں میں کمی کے آثار نظر نہیں آرہے۔آلوپیاز جیسی عام سبزی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں ۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کے قیمتوں میں کمی کیثمرات عوام تک منتقل کیے جانے چاہیں ۔احمد ندیم اعوان نے مزید کہا کہ غریب ملک کے وزیر اعظم کی کابینہ کی تعداد 73جبکہ معاون خصوصی کی تعداد 28ہے ۔ان میں سے 23کے پاس کوئی قلمدان ہی نہیں۔ قومی خزانے سیلاکھوں کے اخراجات ان معاونین پرخرچ کیے جاتے ہیں ۔ اتنی بھاری بھرکم کابینہ کے باوجود حکومت کوئی بھی معاشی لحاظ سے مستحکم پالیسی بنانے میں ناکام ہے۔عام آدمی کو ریلیف دینے کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے مفادات پس پشت ڈال کرمثر پالیساں بنانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکارہے ۔احمدندیم اعوان
Oct 04, 2022