کراچی (نیوز رپورٹر)امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے پاکستانیوں کے مسلسل صہیونی ریاست کے اعلانیہ دورہ جات اور ان پر حکومتی خاموشی کیخلاف جامعہ کراچی میں ’’نامنظور اسرائیل ‘‘ریلی نکالی گئی۔ریلی میں طلبا الائنس جامعہ کراچی کا حصہ جامعہ کراچی کی تمام طلبا تنظیمات،اساتذہ،طلبا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔شرکا ریلی سے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ظفر حید، آئی ایس او جامعہ کراچی کے صدر سعید شگری،اسٹوڈنٹس ایڈوائزر جامعہ کراچی ڈاکٹر عاصم،فلسطین فانڈیشن پاکستان کے رہنما ڈاکٹر صابر ابو مریم، جمعیت علما پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی صدیقی سمیت مختلف طلبا تنظیمات کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل پر حکومتی خاموشی قابل مذمت عمل ہے۔وزارت خارجہ اس حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے اس دورے سے پاکستانی عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔حکومت اس وفد میں موجود تمام افراد کی پاکستانی شہریت منسوخ کرے۔
آئی ایس اوکے تحت جامعہ کراچی میں نامنظور اسرائیل ریلی
Oct 04, 2022