ملتان ائیرپورٹ کے لاؤنج میں آتشزدگی، انتظامیہ کی دوڑیں

ملتان(نمائندہ خصوصی) ملتان انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے ارائیول لاؤنج میں آتشزدگی سے ایئرپورٹ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں‘ فائربریگیڈ سمیت دیگر اداروں سے متعلقہ عملہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا ہے ایئرپورٹ منیجر راجا اظہر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مغرب کے بعد بیرونی پروازوں کی آمد والے لاؤنج کے ائیرکولنگ نظام میں خرابی کے باعث لاؤنج میں دھواں بھر جانے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور فائر بریگیڈ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئیں جبکہ بعض ذرائع کے مطابق آگ ائیرپورٹ کے ریکارڈ روم میں لگی ہے اور اہم دستاویزات متاثر ہوئی ہیں آگ لگنے سے پورے ائیرپورٹ پر دھواں پھیل گیا  فلائٹ آپریشن معطل رہی آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 ملتان ائیرپورٹ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...