ملتان( سپیشل رپورٹر)احتساب عدالت سکینڈ ملتان نے پنجاب کانسٹیبلری کیس میں مبینہ طور پر 21 کروڑ 33 لاکھ روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا ریفرنس اختیار سماعت ختم ہونے پر قومی احتساب بیورو ملتان کو واپس بھجوانے کا حکم دیا ہے کیس میں ملوث 21 ملزمان محمد باقر، محمد علی شاہ، محمد اعظم، سجاد، ظفر اقبال، منیر احمد، اسمعیل، طاہر، سعید احمد، حفیظ احمد، منظور حسین، لطیف مسیح، افتخار، رحیم بخش، محمود الحسن ، سمیع اللہ ، ریاض حسین ، وقاص علی ، ذولفقار علی اور سید اسد علی کی بریت کی درخواستیں بھی بغیر فیصلہ داخل دفتر کردی گئیں ہیں۔ یہ درخواستیں ریفرنس سرکار بنام عبدالجبار شاہ 15 ایم /18 میں دائر کی گئی ہیں۔
ریفرنس
پنجاب کانسٹیبلری ریفرنس اختیار سماعت ختم ہونے پر نیب کو واپس بھجوانے کا حکم
Oct 04, 2022