ملتان،لودھراں (نمائندہ نوائے وقت،خبر نگار نمائندہ نوائے وقت)وزیراعلی پنجاب کے مشیر چوہدری طارق زمان گجر نے کہا ہے کہ مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا خاتمہ حق سچ کی فتح ہے اور اس فیصلہ سے ثابت ہوا کہ کیس جھوٹا اور من گھڑت اپوزیشن کی انتقامی کاروائی پر مبنی تھا جو اپنے منطعقی انجام کو پہنچ گیا لاہور ہائیکورٹ نے حقیقت پر مبنی فیصلہ دیا جس سے انصاف کا ایک بار پھر بول بالا ہوا مشیر چوہدری طارق زمان گجر نے کہا وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پنجاب میں ایک سو ارب روپے کے احساس راشن پروگرام کا آغاز کر کے غریبوں کے دل جیت لئے ہیں۔لودھراں سیخبر نگار نمائندہ نوائے وقت کے مطابقمشیر وزراعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال لودھراں کے اچانک معائنے کے دوران کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کے عوام کے لئے صحت کارڈ کی سہولیات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال لودھراں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شوکت علی اعجاز، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں ڈاکٹر ممتاز احمد اعوان موجود تھے۔انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سائیکل اسٹینڈ مریضوں اور ان کے لواحقین سے اوور چارجنگ کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں ادوایات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنانے، بیڈز اور ائیر کنڈیشنڈ سسٹم کی فراہمی کا جائزہ لیا۔
طارق زمان
مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا خاتمہ حق سچ کی فتح ، طارق زمان گجر
Oct 04, 2022