جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں کسی رکاٹ کو برادشت نہیں کریں گے ‘ یونس دانش


حیدرآباد (بیورو رپورٹ) جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں کسی رکاٹ کو برادشت نہیں کریں گے ضلعی انتظامیہ،واسا اور بلدیہ اپنا قبلہ درست کر لے ورنہ دم دمام مست قلندر ہو گا‘ نا اہل افسران اور کرپٹ مافیا ملکر حیدرآباد کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں حیدرآباد کی موجودہ تباہی کے ذمہ دار ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ہیں کیونکہ تمام اداروں کا کنٹرول ایک ہی چھتری تلے ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش نے دورہ لاہور سے واپسی پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ربیع النور کو شروع ہوئے چھ دن گز چکے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی محافل،میلاد ریلیاں،جلوسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے عاشقان مصطفے تباہ حال غلاظت اور کچرے سے اٹی ہوئی اندھیرے میں ڈوبی ہوئی سڑکوں سے گزرنے پر مجبور ہیں 12ربیع النور کی پربہار ساعتوں کی آمدمیں صرف چھ دن باقی ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اب تک اس ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ضلعی انتظامیہ،واسا اور بلدیہ اعلی حیدرآباد کے افسران نمائشی سیشن سے میں لگے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن