حیدرآباد(بیورو رپورٹ)تنظیم آرائیاں کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ،روزانہ درجنوں افراد وبائی امراض اور بھوک کے ہاتھوں موت کے منہ میں جارہے ہیں، متاثرین کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں،امداد کی ذمہ داری ،ایمانداری اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کی جائے تو مسائل پر قابو پانا مشکل نہیں ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں ،محمد علیم آرائیں ایڈووکیٹ ،لیاقت آرائیں،علی اکبر آرائیں نے ضلع دادو ،جامشورو کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے اور متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے بعد اپنے بیان میں کیا۔
متاثرین سیلاب کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں‘جمیل آرائیں
Oct 04, 2022