البانیہ اوپن تائیکوانڈو ، پاکستان کے سینان اشفاق نے  طلائی تمغہ جیت لیا

Oct 04, 2022

کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے سینان اشفاق نے یونان کے ویلی زودس مچل کوشکست دیکر البانیہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا البانیہ کے شہر تیرانہ میں کھیلی گئی جی- 2  جونیئر -78  ویٹ کیٹیگری فائنل کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے 16 سالہ سینان اشفاق نے اپنے حریف ویلی زودسکو کو14-10 سے ہر ایا دوسرے راؤنڈ میں ویلی زودس نے 5-3 سے کامیابی حاصل کی تیسرے اور فیصلہ کن راؤنڈ میں سینان نے کم بیک کرتے ہوئے ویلی زودسکو کو 4 کے مقابلے میں 8 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنل میں سینان نے اٹلی کے میگیوراسٹیفانوکو شکست دی تھی مذکورہ چیمپئین شپ میں 40 سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی ایتھلیٹ سینان اشفاق اس ٹائٹل سے قبل بھی  دیگرکئی اعزازات پاکستان کیلئے جیت چکے ہیں جس میں گذشتہ سال نومبر میں فرنچ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ، فوجیرا ہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ، ایمرٹس،کورین فرینڈ شپ چیمپئن شپ اور شارجہ میں کھیلی گئی یو اے ای تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈلز جیتنا شامل ہیں ۔اس کے علاوہ سینان اشفاق ازبکستان کے دارلحکومت تاشقند پریزیڈنٹ کپ اور صوفیہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کے تمغے اپنے نام کرچکے ہیں د ریں اثنائ￿  پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور سی ای او عمر سعید نے سینان اشفاق کو البانیہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکبادیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں سبزہلالی پرچم سربلندکرنے والے کھلاڑی پاکستان کااثاثہ ہیں جونیئر سطح پر گولڈ میڈل کاحصول خوش آئند ہے امید ہے کہ مستقبل میں سینان اشفاق ملک کیلئے مزید اعزازات جیتیں گے

مزیدخبریں