صحبت پور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی متاثرین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی متاثریں کی بحالی ہمارا مشن ہے بلوچستان اور سندھ میں سیلاب کی صورتحال سنگین اور تباہ کن ہے پیپلز پارٹی عوامی جماعت، لوگوں کے دلوں میں بستی ہے، بلوچستان اور سندھ میں صورتِ حال خراب ہے، بحالی میں وقت لگے گا۔ متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحبت پور کے سیلاب متاثرین میں شہید ذولفقار علی بھٹو فاﺅنڈیشن کے تحت راشن اور امدادی سامان تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مرکزی قیادت سابق صدر آصف علی زرداری اور پارٹی کے مرکزی صدر بلاول بھٹو کی ہداےت پر متاثرین کی بحالی میں دن رات مصروف ہیں اس موقع پر بلوچستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے امدادی سامان کی تقسیم پر اظہار تشکر کیا تقریب میں مقامی عہدے داران اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
سیلاب متاثرین کی بحالی پہلی ترجیح ہے ، سلیم مانڈوی والا
Oct 04, 2022