ایف جی آر ایف کے تحت سینکڑوں افرادمیں راشن تقسیم 

Oct 04, 2022


نوشہرو فیروز/ پڈعیدن ( نامہ نگاران) دعوتِ اسلامی کے فلاحی ادارےFGRFکے تحت ڈسٹرکٹ نوشہروفیروز کی تحصیل پڈعیدن میں کے نواحی گاو¿ں ملہار راجپر میں سینکڑوں بارش و سیلاب متاثرین میں راشن و دیگر ضروری سامان کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کے رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق عطاری جیلانی سمیت مقامی ذمہ داران سمیت علاقائی شخصیات بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رکن شوریٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں اب تک 20 سے زائد ٹرک راشن وہزاروں دیگیں پکا ہواکھانا ، ہزاروں ٹینٹ ،مچھردانیاں ، 100 سے زائد میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جہاں ڈاکٹرز نے 25 ہزار سے زائد افراد کو چیک اپ کے بعد فری دوائیں فراہم کیں اس کے علاوہ جانوروں کیلئے 5 فری کیمپ بھی لگائے گئے جس میں 1755 جانوروں کا علاج کیا گیا ہے، حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے مزید کہا کہ 2 جگہ پر مورو اور ٹھاروشاہ کے قریب منجھٹ میں ٹینٹ سٹی قائم کی گئی ہے ،ٹینٹ سٹی میں روزانہ 83 خاندانوں کو کھانا دیا جا رہا ہے اور ٹینٹ سٹی میں جائے نماز بھی قائم کی گئی ہے جہاں پر متاثرین سیلاب زدگان کو علم دین بھی سکھایا جا رہا ہے ابھی مزید یہ سلسلہ جاری ہے جسے اللہ پاک قبول فرمائیں۔
ایف جی آر 

مزیدخبریں