فیصل آباد (کامرس ڈیسک)محکمہ زراعت نے کاشتکار وں کوزیادہ سے زیادہ رقبہ پر کینولا، میٹھی، سرسوں،کماد،گندم اور برسیم ستمبر میں مخلوط کاشت کی جاسکتی ہیں،محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار بیج کے حصول اور کاشتی امور کی راہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع اور پی او ڈی بی کے عملہ سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ کینولا کی کاشت کا بہترین وقت 15ستمبر شروع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار منظور شدہ اقسام پنجاب کینولا،فیصل کینولا،پی اے آر سی کینولا ہائبرڈ کاشت کریں۔انہوں نے کہا کہ شرح بیج آبپاش علاقوں کیلئے ڈیڑھ تا دو کلو گرام جبکہ بارانی علاقوں میں دوتااڑھائی کلو گرام فی ایکڑ رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بیج کو سرایت پذیر پھپھوندی کش زہر لگانا بہت ضروری ہے۔
میٹھی،سرسوں، کماد،گندم اور برسیم ستمبر میں کاشت کی جاسکتی ہیں،محکمہ زراعت
Oct 04, 2022