کراچی میں امپیکٹ کلیکٹو  نامی کنسورشیم کا افتتاح 

Oct 04, 2022

کراچی (کامرس رپورٹر)امپیکٹ کلیکٹو محققین، مبلغین، مبصرین پر مبنی انجمن ہے جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے پیچھے کارفرما عوامل پر تحقیق کرنا، اُن سے پیدا ہونے والے مصائب و مسائل کو سمجھنا اور عوام، مقننہ، عدلیہ، انتظامیہ اور فلاحی اداروں کی پیش بندی کرنا ہے۔اس کنسورشیم کا مقصد ماحولیاتی، معاشرتی و انسانی بقاء کو عوامی و نجی داروں کے انتظامی امور کا محور بنانا، نیز عوامی بیانیے میں موسمیاتی تبدیلی پر مکالمے کو عام کرنا ہے۔ آنے والے دنوں میں ایشاء فائونڈیشن امپیکٹ کلیکٹو کے تین رُکن اداروں کو پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تبدیلی پر تحقیق کرنے کے لیئے گرانٹس فراہم کرے گی۔ امپیکٹ کلیکٹو کے تحت ہونے والی تحقیق پالیسی ساز اداروں، نجی اداروں، صحافیوں، سِوِل سوسائیٹی اور جامعات کو موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہونے میں راہنمائی فراہم کرے گی۔
 عاطف رئیس خان، سی ای او، ایل ایم کے ٹی نے ایشیاء فائونڈیشن اور ایل ایم کے ٹی کے اشتراک سے شروع ہونے والے اس منصوبے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ، موسمیاتی تبدیلی اور اس کے نتیجے میں پاکستان اور دنیا بھر میں آنے والے مصائب و مشکلات ایک حقیقت ہیں۔عمر عابدین، پراجیکٹ ڈائیریکٹر، این آئی سی کراچی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ''بنی نوع انسان ناقابلِ یقین کام کر سکتی ہے، پچھلی چند صدیوں میں ہم نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، اور ہم موسمیاتی تبدیلی کو بھی روک سکتے ہیں۔

مزیدخبریں