پولیس میں اصلاحات کےلئے مثبت اقدامات کا فروغ ترجیح: ڈاکٹر احسان صادق


ملتان( نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر احسان نے کہا جنوبی پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے مثبت اقدامات کا فروغ اولین ترجیح ہے پولیس کی کارکردگی بہتر کرنے اور انسداد انسانی سمگلنگ ایکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے سیمینار کا انعقاد کروایا جس میں ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر FIAاسلام آباد جاوید اکبر ریاض نے خصوصی شرکت کی اور افسران کو لیکچر دیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ انسداد انسانی سمگلنگ ایکٹ کے تحت پولیس کو اختیارات استعمال کرکے کاروائی عمل لاتے ہوئے چائلڈ لیبر اور خواتین سے متعلق جرائم کی روک تھام سے ملکی معیار کو بلند کرنا چاہیے ، قحبہ خانوں میں برائی کے لیے استعمال ہونے والی بچیوں کے سرغنوں کی بیخ کنی کی جائے اور سڑکوں پر بھیک مانگنے والے بچوں کے پیچھے چھپے حقائق کا بغور جائزہ لیا جائے بچوں سے زبردستی غلط کام کروانے پر والدین کے خلاف FIR کا اندراج کیا جائے ، احسان صادق نے کہا کہ انسداد انسانی سمگلنگ ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے لیڈی ڈی ایس پی وہاڑی کو فوکل پرسن تعینات کر دیا سیمینار کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی نے جاوید اکبر ریاض کا شکریہ ادا کیا اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔
ڈاکٹر احسان 

ای پیپر دی نیشن