کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی معروف FMCG کمپنی، انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (EBM) نے متحدہ عرب امارات میں اپنے بین الاقوامی کاروبار کو وسعت دینے کی غرض سے دبئی میں قائم المایا گروپ کے ساتھ اشتراک قائم کیا ہے۔ یہ اشتراک مشرق وسطی میں انگلش بسکٹ کی سب سے بڑے پیمانے پر توسیع ہے اور علاقے میں انگلش بسکٹ مینوفیکچررز برانڈ کے لطف کو پھیلانے کا عزم ہے۔انگلش بسکٹ مینوفیکچررز نمایاں بین الاقوامی بڑانڈ کی حسیت سے دنیا کے 30 سے زائدممالک تک پھیلا ہوا ہے اور اس طرح عالمی مارکیٹ میں قابل ذکر موجودگی رکھتا ہے جن میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ شامل ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹوں میں انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی مصنوعات کا سفر تحقیق و ترقی اور جد ت کے حوالے سے کمپنی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔گزشتہ 50 برسوں کے دوران، انگش بسکٹ مینوفیکچررز پاکستان میں سب سے زیادہ پیداواری صلاحیت رکھنے والا ادارہ رہا ہے اور اِس نئے سفر نے کمپنی کو اِس قابل بنایا ہے کہ وہ مقامی اور بین الاقومی سطح پر FMCG کے شعبے میںصف اول مقام برقرار رکھے۔اس نئے سفر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر زیلاف منیر نے کہا:’’ گزشتہ برسوں کے دوران، ہم نے اپنے صارفین کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر جدید اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کیں ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہماری بڑھتی ہوئی موجودگی،ہر صارف کو صحت بخش اور باکفایت برانڈز کے فراہمی کے عزم کی توثیق ہے۔ اپنی سپلائی چین کو متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک تک وسعت نے ہمیں نئے صارفین تک اپنی جدید مصنوعات کی رینج متعارف کرانے کے علاوہ بیرون وطن پاکستانیوں کو بھی اُن کے وطن کا ذائقہ فراہم کرنے کے قابل بنایا ہے۔‘‘اس شراکت کے حوالے سے المایا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، دیپک پگرانی نے کہا:’’المایا گروپ نے دنیا کے بہترین فوڈ برانڈز خلیجی ریاستوں میں متعارف کرائے ہیں اور بین االاقوامی سپر مارکیٹ کی چین اور ریٹیلرز کو برانڈز کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنائی ہے۔ ہمیں انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کے ساتھ الحاق پر خوشی ہے کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس وہ صلاحیت ہے جو بے مثال B2B تجربے اور بین الاقوامی سطح پر قابل اعتماد ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی صورت میں ایک ممتاز FMCG کمپنی کی روح کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔‘‘انگلش بسکٹ مینوفیکچررز معیار اور غذائیت سے بھرپور مصنوعات کی فراہمی رکھنے کا تصور رکھتا ہے اور اس طرح زندگیوں، دلوں اور کمیونٹیز کی غذائیت سے بھرپور زندگی کے اپنے مقصد کو پروان چڑھاتا ہے۔
انگلش بسکٹ
انگلش بسکٹ اور المایا گروپ کے مابین معاہدہ
Oct 04, 2022