میلسی پل ڈھمکی تا موضع بدھو سڑک کی ۱ناقص تعمیر، اہل علاقہ کا احتجاج


میلسی(نمائندہ نوائے وقت) میلسی پل ڈھمکی سے موضع بدھو تک سڑک انتہائی ناقص میٹریل سے تیار کی جا رہی ہے اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سڑک کی بنیاد پر رولر کا صحیح استعمال بھی نہیں کیا گیا انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال کر کے مبینہ طور پر قومی خزانہ کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق اصل ٹھیکیدار احد نامی شخص ہے جو مبینہ طور پرگورنمنٹ سے ٹھیکہ لے کر آگے چھوٹے ٹھیکیداروں سے کم پیسوں میں روڈ کی تعمیر کروا رہا ہے، مہر حاجی احمد حسن، مہر محمد اسلم، حافظ عبد الحمید، مہر محمد حسین، مہر انس عرفان، حاجی عبد الرشید، محمد حسان طاہر، مہر خالق نواز، مہر شاہد نور، ڈاکٹر نذیر احمد، محمد طاہر حسین، مہر محمد یاسین، مہر محمد سلیم، مہر محمد عبد الخالق، مہر محمد عمران، مہر ربنواز، ڈاکٹر جعفر حسین، ملک ممتاز کھکھ، حافظ محمد بلال دایا، حاجی اللہ بچایا دایا و دیگر عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن