گنگارام ہسپتال کے زچہ وبچہ بلاک کو رواں ماہ مکمل کیاجائے:وزیراعلیٰ پنجاب

Oct 04, 2022 | 12:50

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت گزشتہ روز  اجلاس میں  صوبہ بھر میں زیر تکمیل ہیلتھ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہیلتھ پراجیکٹس فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔سرکاری ہسپتالوں کوسولر توانائی پر منتقل کرنے کیلئے قابل عمل پلان طلب کر لیا۔وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی ہسپتالوں کی سولر ائزیشن کے پروگرام کا مکمل تخمینہ لگانے کا حکم دیا۔جوبلی ٹاؤن میں ڈینٹل ہسپتال کی تعمیر وبحالی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری بھی دی۔انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گنگارام ہسپتال کے زچہ وبچہ بلاک کو رواں ماہ مکمل کیاجائے۔  ڈی ایچ کیوگوجرانوالہ اورساہیوال کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ کو 500بستروں پر مشتمل ٹیچنگ ہسپتال بنارہے ہیں۔  ڈی ایچ کیوساہیوال کو773بیڈزپرمشتمل ٹیچنگ ہسپتال بنارہے ہیں۔ 

 چودھری پرویز الٰہی نے 250بیڈز کے انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن راولپنڈی میں 30ڈائیلسز مشینیں اوردیگر آلات کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔فتح محمد بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈی جی خان کے آؤٹ ڈور اورایمرجنسی بلاک کو جلد فنکشنل کر نے کی ہدایت جاری کی۔

 نشتر ہسپتال ملتان میں پیٹ سکین اورسائیکلوٹران مشین کی تنصیب کے لئے فنڈزکے اجراء کی اصولی منظوری بھی دی۔جنرل ہسپتال ارفع کریم ٹاورمیں پہلے مرحلے میں 200بیڈ کا ایمرجنسی وارڈ مکمل کیا جائے گا۔ 

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جناح ہسپتال کا 256بیڈزکاٹراما سینٹر اورایمرجنسی جلد فنکشنل کردیا جائے گا۔جناح ہسپتال کے آنکالوجی وارڈ میں جدید ترین مشین کی تنصیب کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد ، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی جی ایم سکندر، سیکرٹری خزانہ اور محکمہ صحت کے متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔



مزیدخبریں