اللہ کرے میاں صاحب میرے ساتھ واپس آئیں واضح کردوں کہ نواز شریف ضرور وطن واپس آئیں گے:مریم نواز

لاہور:  مریم نواز نے پاسپورٹ ملتے ہی بیرون ملک جانے کا بتادیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ آج اللہ کے شکر سے میرا پاسپورٹ مجھے واپس مل گیا ہے، جلد بیرون ملک جارہی ہوں، اب مجھ سے مزید انتظار نہیں ہورہا کہ کب جاؤں اور اپنے والد سے ملوں، یہ بڑا جذباتی لمحہ ہوگا جب تین سالہ عرصے بعد ان سے ملوں گی۔مریم نواز نے کہا کہ اس کے علاوہ میری ایک سرجری ہے جو کہ پاکستان میں نہیں ہورہی، انشااللہ ایک فائٹنگ فٹ ہوکر واپس آؤں گی۔پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ اب نوازشریف کا راستہ صاف ہے بس صرف عدالت میں ایک درخواست دینی ہے، ہم درخواست دیں گےمگرٹائمنگ کافیصلہ میاں صاحب خود کرینگے،  اللہ کرے میاں صاحب میرے ساتھ واپس آئیں واضح کردوں کہ نواز شریف ضرور وطن واپس آئیں گے۔عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ختم ہونے پر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے جج سے معافی اپنی جان بچانے کےلئے مانگی، اسے پتہ تھا کہ اگر ایسا نہ کیا تو وہ نااہل ہوجائینگے۔مریم نواز نے الزام لگایا کہ ایوان صدر میں خفیہ ملاقات کرنے والا این آر او مانگ رہا ہے اور این آر او نہیں ملتا تو باہر آکر شور کرتے ہو، تمہارے خلاف اتنے بڑے بڑے کیسز ہیں، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں مجرم یہ ثابت ہوا جبکہ فرح خان کو راتوں رات باہر بھیج دیا گیا یہ این آر او نہیں؟ ہم تمہاری طرح چھپ کر ضمانتیں نہیں کرواتے۔

ای پیپر دی نیشن