سندھ: 8، 11، 12 ربیع الاوّل کو ڈبل سواری پر پابندی

سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں 11 اور 12 ربیع الاوّل کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، ضلع غربی میں 12 ربیع الاوّل کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔کراچی کے ضلع جنوبی اور شرقی میں 8 اور 12 ربیع الاوّل کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ حیدرآباد میں 8 اور 12 ربیع الاوّل کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ضلع خیرپور میں 8 اور 12 ربیع الاوّل کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔اسی طرح گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر، شکارپور، جیکب آباد میں 12 ربیع الاوّل کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ ضلع کشمور، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد، سانگھڑ میں 12 ربیع الاوّل کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔سکھر میں 11 اور 12 ربیع الاوّل کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن