کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روزکاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا۔ 100انڈیکس 46600پوائنٹس سے بڑھ کر46700پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری تیزی سے 43.63فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ مقامی نسٹی ٹیوشنز زسر بروکریج ہاو¿سز کی منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46800پوائنٹس کی بلند سطح کو عبور کر گیا تھا مگر مارکیٹ کے اختتام تک انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس میں 129.72پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 46627.08پوائنٹس سے بڑھ کر46756.80پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 52.34پوائنٹس کے اضافے سے 30انڈیکس 16149.32 پوائنٹس سے بڑھ کر16201.66پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31372.93پوائنٹس سے بڑھ کر 31428.22پوائنٹس پر جا پہنچا۔
سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان: 100 انڈیکس 129 پوائنٹس بڑھ گیا
Oct 04, 2023