لاہور(خصوصی نامہ نگار )پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ مالی بد عنوانی، کرپشن، اقربا پروری اور رشوت ستانی کسی بھی معاشرے کے رستے ہوئے ناسور ہیں جن کو دور کیے بغیر معاشی و معاشرتی ترقی نا ممکن ہے لہذا نوجوان نسل کو معاشرے سے مذکورہ خرابیوں /خامیوں کے خلاف جہاد کیلئےمیدان عمل میں اترنا ہوگا۔