لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایاہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے 43 ہزار لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو گریڈ 5 سے 8 اور 17 سو لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو گریڈ 8 سے 11 میں ترقی دےدی ہے۔ گریجوایٹ لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو گریڈ 14میں ترقی دی گئی ہے۔ پالیسی بنا رہے ہیں کہ محکمہ بہبود آبادی میں وہی لوگ کام کرسکیں گے جن کے اپنے بچے 3 سے زیادہ نہیں۔ پاکستان میں بہبود آبادی اور تحفظ ماحول کے شعبوں میں کبھی بھی سنجیدگی سے کام نہیں کیا گیا۔ خواتین کی صحت کے مسائل کی بڑی وجہ خوراک اور خون کی کمی ہے۔