لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈکپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان کوآسٹریلیا کے ہاتھوں 14 رنز سے شکست ہوگئی۔352 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 337 رنز بناسکی، بابراعظم نے 90 اور افتخار احمد نے 83 رنز بنائے۔ محمد نواز 50 ‘ فخرزمان 22‘ حسن علی اور امام الحق نے 16 ،16 رنز بنائے۔آسٹریلیا نے 7 وکٹوں پر 351 رنز بنائے۔ گلین میکسویل 77 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیمرون گرین نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔ حارث رو¿ف نے 9 اوورز میں 97 رنز دیے۔ایک اور وارم اپ میچ میں افغانستان کو سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔