شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میاںنواز شریف کی آمد کے موقع پر جشن یا استقبال نہیں بلکہ 2017 سے قبل کا پاکستان بنانے کا تجدید عہد ہوگا اور جو عہد کیا جائیگااس کو پورا عوامی طاقت کے بل بوتے پر پورا کرکے دکھائیں گے۔ ساڑھے 3 سالہ دور پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دور رہا جس میں بار بار جغرافیائی اور معاشی اعتبار سے پاکستان کو توڑا جاتا رہا ہے۔ اب قوم میاںنواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کیلئے قدم اٹھائیگی اور یہ قدم اب پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ماضی میں عدل کے اداروں اور ملک وقوم کے محافظ اداروں میں دراڑیں ڈالی گئیں۔ بغاوت کے علم بلند کروائے گئے ،اگر 2017 ءکے کرداروں کو سزا دی جاتی تو 9 مئی والا واقعہ رونما نہ ہوتا۔ اگر جسٹس صدیقی کی بات سن لی جاتی تو بندیال پیدا نہ ہوتا۔ قوم خود میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے پہنچیں گے۔