کابل (نیٹ نیوز) یورپین یونین نے افغانستان کے حکام سے مطالبہ کیا ہے انسانی حقوق کے مختلف سیکٹرز کے لیے کام کرنےوالے ارکان کی من مانی گرفتاریاں بند کی جائیں۔ یہ مطالبہ یورپین یونین کی جانب سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی ترجمان نبیلا مصرالی نے یونین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا۔